پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود چمن کے عوام 90روپے میں پیٹرول خریدنے پر مجبور، انجمن تاجران

چمن: انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے چیرمین محمداسلم اچکزئی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ حالیہ دنوں وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں نمایاں کمی ہوئی مگربدقسمتی سے چمن کے عوام اس ریلیف سے مکمل طورپرمحروم ہیں اور اس وقت ملک بھرمیں پیٹرول 82روپے فی لیٹرکے حساب سے فروخت ہورہاہے مگریہاں چمن میں چندمفادپرست ٹولہ نے پیٹرول کی فی لیٹرنرخ90روپے مقررکی ہوئی ہے جوکہ سراسرظلم،ذیادتی اور حکومتی رٹ کاچیلنج ہے جوکہ باعث تشویش ہے محمداسلم اچکزئی نے مذیدکہاہے کہ اس ضمن ضلعی انتظامیہ سمیت دیگرزمہ داران صورتحال سے بخوبی آگاہ بھی ہے مگروہ مفادپرست ٹولہ کیخلاف قانونی کاروائی کرنے سے کتراتے نظرآرہے ہیں جوکہ ضلعی انتظامیہ کی مکمل ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے اور ہم اعلیٰ زمہ دارحکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ چمن کے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کو سرکاری نرخ پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں