نصیرآباد میں ٹریفک اورفائرنگ کے3مختلف واقعات میں 4افرادجاں بحق4افراد زخمی


ڈیرہ مرادجمالی: نصیرآباد میں ٹریفک اورفائرنگ کے3مختلف واقعات میں 4افرادجاں بحق جبکہ بچوں سمیت 4افرادشدید زخمی ہوگئے لاشوں کوضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ باباکوٹ کی حدودمیرواہ روڈکے قریب یعقوب فقیر روڈ کے مقام پر تیز رفتار ٹریکٹر نے موٹرسائیکل پر سوارباپ بیٹے کو کچل دیاجس سے وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی ماں شدید زخمی ہوگئی جاں بحق ہونے والوں میں عبدالحمیداوراس کا پانچ سالہ بیٹاوحیدا حمدشامل ہیں جبکہ اس کی بیوی مائی بڈھی شدید زخمی ہوگئی لاشوں اورزخمی کو رولرہیلتھ سینٹر منجھوشوری منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے واقعے کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدودقومی شاہرہ پر کوئٹہ جانے والی کار اور مزدہ ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک عورت روشن آراء جاں بحق ہوگئی جبکہ چار افرادشدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں ثناء اللہ،فرمان، کومل شامل ہیں جن کا تعلق لاڑکانہ سندھ بتایا گیا ہے جبکہ تیسراواقعہ نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدودسیدبرکت کیمپ کے قریب مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص روستم خان کو قتل کردیا قتل کی وجہ زمین کا تنازعہ بتایا گیا ہے واقعات کے متعلق پولیس مزید کاروائی کررہی ہے۔