دکی سے پنجاب کوئلہ لے جانے والے ٹرک پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بارکھان کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کوئلے سے لوڈ ٹرک پر فائرنگ کرکے اس کے ٹائر برسٹ کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دکی کے علاقے سے کوئلہ لیکر پنجاب جانے والے ٹرک پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے بارکھان کے علاقے چھپر میں فائرنگ کردی جس سے ٹرک کے ٹائر پھٹ گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کر دی۔
Load/Hide Comments


