تربت کوئٹہ شاہراہ دھرنا، انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد سڑک کھول دی گئی
تربت (نمائندہ انتخاب) تجابان کے مقام پر تربت کوئٹہ شاہراہ انتظامیہ کی کامیاب مذاکرات کے بعد کھل گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تجابان میں آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوئی تھیں، مذکورہ واقعہ کیخلاف تجابان کے مقام پر علاقہ مکینوں نے سی پیک روڈ بند کردیا تھا جس سے تربت کوئٹہ شاہراہ کی بندش سے کئی گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔ انتظامیہ کی جانب سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوئے اور شاہراہ کو کھول دیا گیا۔
Load/Hide Comments


