حاجی نورمحمد خان دمڑ سے عیدملنے کی زحمت نہ کرے،ترجمان صوبائی وزیر پی ایچ ای,واسا کا اعلان

ہرنائی:ترجمان صوبائی وزیر پی ایچ ای,واسا کے جاری کردہ بیان میں بلوچستان عوامی پارٹی ضلع زیارت وضلع ہرنائی کے کے عہدیداران،کارکنان،علماء کرام، قبائلی عمائدین، سرکاری آفیسران سے گزارش ہے کہ عید الفطر کے دوران صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ سے عید کی مبارکباد کیلئے آنے کی زحمت نہ کرے بلکہ صوبائی وزیر بذریعی ٹیلی فونک ہے عید کی مبارکباد دی جائے بیان میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے سختی سے اپنے تمام وزراء، مشیر، ارکان صوبای اسمبلی کو ہدایت کی ہیں کہ وہ عید الفطر کے موقع پر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے خلاف ورزی کی صورت میں انکے خلاف بھی قانونی کاروی ہو سکتی ہیں۔لہذا حلقے کے دونوں اضلاع کے عوام پارٹی کارکنوں سے اپیل کی جاتی ہیں کہ عید پے آپ بے شک حاجی نور محمد خان دمڑکے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کر کے عید کی مبارک باد دے لیکن گھر جا کر صوبائی وزیر کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجبور نہ کرے صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ حکومت بلوچستان کا حصہ ہیں اور صوبائی حکومت کے کورونا وائرس کے ہر فیصلے میں پیش پیش رہے ہیں اور بار بار میڈیا پر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ خود عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی کرتے آرہے ہیں۔اور اگر عید پے کارکنان حاجی نور محمد دمڑ کے گھر جا کر رش بنائے گے۔اور وہ تصویرے سوشل میڈیا پر وائرل ہو جائے گی۔تو یہ ان ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں ہو گی جن ایس او پیز کاحاجی نور محمد دمڑبار بارعوام اور تاجروں کو عمل کرنے کی اپیل کرتے ہے بیان میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی طرف سے تمام اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کو عوام کو ایس او پیز پر عمل کرانے کی سختی سے ہدایت کی گی ہیں بیان میں کہا گیا ہے اس بار حکومت نے سرکاری سطح پر عید الفطر انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہیں عید الفطر سادگی سے منانے کی خاص وجہ مقامی سطح پر کورونا کسیز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے بیان میں بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنان اور عوام سے گزارش ہیں۔کہ عید کے موقع پر کوشش کرے کہ اپنے اپنے گھروں میں رہے۔اور تمام احتیاطی تدابیر اپنائے۔خود بھی محفوظ رہے اور دوسروں کو بھی محفوظ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں