صومایہ میں الشباب کی طرف سے یرغمال 14 ایرانی ماہی گیر 8 سال بعد رہا، تہران میں بھرپور استقبال
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صومالیہ میں الشباب کی طرف سے یرغمال بنائے گئے 14 ایرانی ماہی گیر 8 سال بعد رہائی پا کر واپس آگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام نے بتایا کہ وزارت خارجہ کی کوششوں سے 2015 سے الشباب کی طرف سے یرغمال رکھے ہوئے ایران کے صوبہ چا بہار کے رہائشی، 14 ماہی گیروں کو رہا کروا لیا گیا۔رپورٹس کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں رہا کئے گئے ماہی گیر خصوصی طیارے کے ذریعے تہران کے امام خمینی ایئر پورٹ پہنچے جہاں انکے اہلخانہ اور وزارت خارجہ کے نمائندوں کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب میں انکا استقبال کیا گیا۔مذکورہ 14 مچھیروں کو 2015 میں صومالیہ کے قریب بین الاقوامی پانیوں سے اغوا کر لیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


