ججز کس قانون کے تحت انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں؟ فواد چوہدری

لاہور(انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ججز کس قانون کے تحت انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ 10 بجے ریسٹورنٹس بند کر دیں، اب سکول کی چھٹیوں کا فیصلہ کرتے پھر رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ آخر کس قانون کے تحت جج انتظامی معاملے پر اپنی رائے کو قانونی قرار دے سکتا ہے، ان جج صاحبان کو دوبارہ لاء سکول میں بھیجنا چاہیے تاکہ یہ پورے 5 سال قانون پڑھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں