خضدار میں آٹے کا بحران، 50 کلو بوری کی قیمت 6 ہزار روپے ہوگئی، عوام کی پہنچ سے دور
خضدار (انتخاب نیوز) خضدار میں آٹے کابحران شدت اختیار کرگیا، چاردن میں فی بوری پر 2000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری گندم میں خضدار کے کوٹہ کو بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث آٹے کا شدید بحران پیدا ہوا ہے۔ خضدار سرکاری گودام میں گندم ناپید ہونے کی وجہ سے قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، خضدار میں 50 کلو آٹے کی بوری 6 ہزار تک پہنچ گئی۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزیر خوراک، ڈپٹی کمشنر خضدار سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کے حالیہ شدید بحران کا نوٹس لے کر عوام کو ریلیف دے کر کم قیمت پر آٹا مہیا کیا جائے تاکہ غریب لاچار عوام کی مشکلات میں کمی ہو۔
Load/Hide Comments


