تبوک کے اللوز پہاڑی سلسلے پر برف باری، سعودی عرب میں بھی موسم سرد ہوگیا
تبوک (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں موسم سرما کی پہلی برف باری۔ پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ اطلاعات ہیں کہ دنیا بھر کی طرح سردی نے سعودی عرب میں بھی ڈیرے ڈال لیے ہیں اور سعودی عرب کے علاقے تبوک کے اللوز پہاڑی سلسلے پر موسم سرما کی پہلی برف باری دو روز قبل ہوئی، جس کی وجہ سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ برفباری کے باعث تبوک ریجن سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا، اس کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے برفباری کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے تبوک کا رخ کرلیا۔ تبوک میں برفباری کے باعث ہر طرف خوبصورت نظارے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
Load/Hide Comments


