افغان صوبہ قندوز میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے، 6 طالبان ہلاک، 10 زخمی

کابل: افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں 6 طالبان ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع نے بتایا کہ گزشتہ رات کو ضلع امام صاحب اور دشت ارچی میں آپریشنکے دوران لڑاکا طیاروں کی بمباری میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 6 طالبان ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے جبکہ فضائی کارروائیوں میں طالبان کے زیراستعمال اسلحہ اور گولہ بارود کو بھی تباہ کیا گیا۔ آپریشنکے دوران کوئی شہری یا فوجی جاں بحق نہیں ہوا۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں