بیلہ میں ایرانی پیٹرول کی مہنگے داموں فروخت، پمپ مالکان عوام کو لوٹنے لگے، انتظامیہ خاموش تماشائی

بیلہ (انتخاب نیوز) ایرانی پیٹرول کی من مانی قیمتوں پر فروخت غیر قانونی ایرانی پمپ مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ایرانی پمپ مالکان سے پوچھنے والا کوئی نہیں، مقامی انتظامیہ مافیا کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں تفصیل کے مطابق بیلا میں اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول اور ڈیزل بیچنے والوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے من مانی قیمتوں پر ایرانی ڈیزل اور پیٹرول فروخت کرکے عوام کو لوٹا جارہا ہے ایرانی پیٹرول اور ڈیزل بیجنے والے غیر قانونی منی پیٹرول پمپ مالکان کو لگام دینے اور انکے خلاف کاروائی کرنے میں مقامی انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز ہے عوامی و سیاسی سماجی حلقوں نے آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی من مانی قیمتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 19 دسمبر کے سانحے کے بعد مقامی انتظامیہ نے شہری حدود اور انسانی آبادی کے درمیان تمام پیٹرول پمپس سیل بمہر کردیے اس کے بعد مین آر سی ڈی شاہراہ پر قائم غیر قانونی ایرانی پیٹرول پمپس مالکان شہری حدود میں پابندی کا ناجاہز فائدہ اٹھا کر من مانی قیمتوں پر پیٹرول اور ڈیزل فروخت کررہے ہیں جس کے سبب عوام الناس کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے ان حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلامراد خان کانسی اور اسنٹنٹ کمشنر بیلا حمزہ انجم سے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی پیٹرول پمپ مالکان کی لوٹ مار اور من مانیوں کا فوری نوٹس لے کر انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں