گوادر میں جان نچھاور کرنیوالے پولیس اہلکار کے اہلخانہ کی ضروریات پوری کی جائیں گی، ضیا لانگو
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے گوادر میں ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل کو فرض کی راہ میں جان نچھاور کرنے پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے متعلقہ ڈی پی او کو مرحوم کانسٹیبل کی فیملی کی مکمل دیکھ بھال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی فیملی کی تمام ضروریات کا بھرپور خیال رکھا جائے اور انہیں زندگی کے کسی موقع پر تنہا نہ چھوڑا جائے۔
Load/Hide Comments


