جامعہ بلوچستان مالی بحران، تنخواہوں کی عدم فراہمی کے خلاف اساتذہ و ملازمین کا احتجاج
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اورملازمین عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ کوئٹہ میں جامعہ بلوچستان کےاساتذہ و ملازمین اپنے اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج۔ جامعہ بلوچستان کے باہر تنخواہوں کی عدم فراہمی پر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ جامعہ بلوچستان شدید مالی بحران کے زد میں شدید مالی بحران نے اساتذہ اور ملازمین کو احتجاج پر مجبورکردیا۔ اساتذہ اور ملازمین نے یونیورسٹی میں احتجاجی ریلی نکالی ۔ اساتذہ اور ملازمین نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے سامنے احتجاج کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مالی بحران کے باعث یونیورسٹی میں تمام کام رک گئے ہیں۔صوبائی حکومت پہلے سے ہی مالی بحران کی زد میں ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں اساتذہ اور ملازمین کی تنخوائیں تک نہیں، ان حالات کے پیش نظر اساتذہ اور ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ان کے مسائل لا جلد ادراک کیا جائے۔


