میانمار، آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 7 سال قید کی سزا
نیپیوڈار(مانیٹرنگ ڈیسک)میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 7 سال قید کی سزا سنادی گئی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق آنگ سان سوچی کو کرپشن کے 5 الزامات پر سزا سنائی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق آنگ سان سوچی کو مختلف الزامات میں گزشتہ سال دسمبر سے اب تک 26 سال قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آنگ سان سوچی 2021ء میں فوجی بغاوت کے بعد سے زیرِ حراست ہیں۔
Load/Hide Comments


