کیچ، پولیس وانتظامیہ حق دو تحریک کےرہنماؤں کی گرفتاریوں کے آڑ میں سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنانے سے گریز کریں، مرکزی جمعیت اہل حدیث
تربت(مانیٹرنگ ڈیسک)مرکزی جمعیت اہل حدیث کیچ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ تربت انتظامیہ اور لیویز کی جانب مرکزی جمعیت اہل حدیث کے معزز رہنماؤں کےگھروں پر چھاپے قابل مذمت ہیں،گزشتہ رات مرکزی جمعیت اہل حدیث کیچ کے رہنماء حاجی عبداللہ سلفی کے گھرپر چھاپہ مارا گیا اور گھر والوں کو خوف زدہ کیاگیا، حاجی عبداللہ سلفی ہماری جماعت کے ایک معزز رہنماء اور کیچ کے مذھبی وسماجی شخصیت ہیں ان کے گھرپر چھاپہ انتہائی قابل مذمت اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے خلاف سازش ہے۔مرکزی جمیعت اہلحدیث ایک پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھنے والی جماعت ہے، ہمارے کارکنان وزمہ داران جمہوری اور آئین کے دائر اختیار میں رہ کر سیاست کررہےہیں،بلاوجہ ہمارے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنا اور کارکنان کو تنگ کرنا انتظامیہ کی ان پالسیوں کاحصہ ہیں کہ کیچ میں کوئی بھی سیاسی جماعت سیاسی سرگرمی نہ کرے یہ رویہ کیچ کے حالات کو مزید گھمبیری کی جانب دھکیل سکتاہے، انہوں نے کہاکہ موجودہ انتظامیہ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں میں بہت حدتک تشویش پائی جاتی ہے اگر انہوں نے یہ رویہ ترک نہیں کیا تو سیاسی جماعتیں انکے خلاف شدید احتجاج کی طرف جائیں گے، پولیس وانتظامیہ حق دو تحریک کے کارکنان ورہنماؤں کی گرفتاریوں کے آڑ میں سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے ۔یہ عمل انہیں انتہائی مہنگا پڑےگا اور کیچ کے حالات کو مزید خرابی کی طرف لے جایا جائےگا لہذا انتظامیہ اپنا رویہ ترک کرے اور کیچ کے ماحول کو مزید بگاڑنے سے گریز کرے۔


