وزیراعلیٰ نے جامعہ بلوچستان کیلئے 3 سو ملین کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دیدی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے لئے 300 ملین روپے کے بیل آؤٹ پیکج کے اجراء کی منظوری دے دی وزیراعلیٰ نے بیل آؤٹ پیکیج کے اجراء کی منظوری محکمہ ہائر ایجوکیشن کے جانب سے ارسال کی گئی سمری پر دی بیل آؤٹ پیکج کے اجراء کا مقصد یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر مالی مسائل کا فوری حل ہے وزیراعلیٰ نے صوبائی حکومت کو درپیش مالی مسائل کے باوجود اعلیٰ تعلیمی ادارے کے مالی مسائل کے حل کو ترجیح دی وزیراعلیٰ کا یہ تعلیم دوست اقدام صوبائی حکومت کی شعبہ تعلیم کی ترجیحاتی پالیسی کا مظہر ہے۔
Load/Hide Comments


