تربت سے نادل حسین لاپتہ، لواحقین کا بازیابی کا مطالبہ
تربت (انتخاب نیوز) ضلع کیچ کی تحصیل تربت سے گزشتہ رات 11 بجے نادل حسین کو نامعلوم افراد نے لاپتہ کردیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات 11 بجے ضلع کیچ کی تحصیل تربت بازار سے بالگتر ہوشاپ کے رہائشی نادل حسین ولد مبارک کو نامعلوم افراد نے لاپتہ کردیا ہے۔ مذکورہ شخص بلیدہ ٹریڈنگ کمپنی کا سیلز مین ہے۔ لاپتہ نادل حسین کے اہلخانہ نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ نادل حسین کی بحفاظت بازیابی کے لئے آواز اٹھائیں۔
Load/Hide Comments


