امپورٹڈ حکومت کو ملک پر مسلط کرنے کا بھیانک کھیل ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہوا، فواد چو ہدری
لاہور(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں عدالتی احکامات کے باوجود انتخابات روک دیئے گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ ووٹ سے خوفزدہ حکومت اپنے کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کے ساتھ مل کر عوام اور آئین کا مذاق اڑارہی ہے، اسلام آباد میں ووٹر پولنگ سٹیشن کے باہر کھڑے ہیں۔اسلام آباد میں ووٹر پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے ہیں لیکن عدالت کے واضح احکامات کے باوجود انتخابات روک دئیے گئے ہیں،ووٹ سے خوفزدہ حکومت اپنے کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کے ساتھ ملکرعوام اورآئین کا مذاق اڑا رہی ہے، عدالت اپنے فیصلے پرعملدرآمد کروائے اورتوہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد کروائے اور توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، امپورٹڈ حکومت کو ملک پر مسلط کرنے کا بھیانک کھیل ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 2022 کا سال پاکستان کی معیشت کیلئے تباہ کن ثابت ہوا، تمام اعشاریے منفی ہوگئے، معیشت کی تباہی کی بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔2022 کا سال پاکستان کی معیشت کیلئے تباہ کن ثابت ہوا امپورٹڈ حکومت کو ملک پر مسلط کرنے کا بھیانک کھیل ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہوا تمام اعشاریہ منفی ہوگئے، معیشت کی تباہی کی بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے ۔


