عمران خان سلیکشن اور ہم الیکشن چاہتے ہیں، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان سلیکشن اور ہم الیکشن چاہتے ہیں۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ الیکشن کے عمل میں قانون اور شفافیت کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں، اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کو ووٹ کے حق سے کیسے محروم کیا جا سکتا ہے؟۔ وزیر قانون نے کہا کہ عمران خان سلیکشن اور ہم الیکشن چاہتے ہیں، پی ٹی آئی دانستہ الیکشن کمیشن کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 2020 ء میں بلدیاتی الیکشن ہونے تھے،آج تماشا کرنے والے بتائیں کیوں نہیں کروائے، پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو متنازع بنانے کی وجہ الیکشن نہیں، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیسز ہیں۔ انہوںنے کہا کہ شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ الیکشن یقینی بنانا آئین اور قانون کا بنیادی تقاضا ہے، عدالتوں میں قانونی موقف پیش ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں