چاغی میں ہمسایوں کے درمیان معمولی تکرار پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
چاغی (انتخاب نیوز) چاغی کے علاقے افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل میں 2 افراد کے درمیان معمولی تکرار پر جھگڑے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔ گزشتہ روز گردی جنگل میں 2 ہمسایوں کے درمیان معمولی تکرار پر جھگڑا ہوا، چاقوؤں کے وار کرنے سے ایک شخص قدرت اللہ جاں بحق جبکہ محمد عیسیٰ زخمی ہوگیا۔ مقامی انتظامیہ نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا اور 5 افراد کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی۔ لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


