کورونا کیسز اور اموات کی تعداد کو دیکھیں تو صورتحال تشویشناک ہے: ظفر مرزا

اسلام آباد:ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں ہونیوالی اموات اب تک سب سے زیادہ ہیں، کیسز اور اموات کی تعداد کو دیکھیں تو صورتحال تشویشناک ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2603 کیس رپورٹ ہوئے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے عوام کی سہولت کیلئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی، صورتحال تشویشناک ہے، احتیاط کرنا ہوگی، وبا پھیل رہی ہے ہمیں احتیاط کرنا ہوگی، لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے اموات، کیسز میں اضافہ ہوا، 50 سال سے زائد عمر کے لوگ اجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی ہے، ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے، میل جول میں کمی سے وبا کو روکا جاسکتا ہے، احتیاطی رویے کیساتھ زندگی کو جاری و ساری رکھیں، کورونا کیسز کے اضافے کے ذمہ دار بھی ہم خود ہیں، مارکیٹس، پبلک ٹرانسپورٹ اور پر ہجوم مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں