پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی خواتین کا وکلا برادری سے کوئی تعلق نہیں۔ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن

اسلام آباد: ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری محمد ظریف قریشی نے بیان میں کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنے والی خواتین کا کسی بھی وکلا سے کوئی تعلق نہیں اور وہ نہ ہی بار ایسوسی ایشن کے وکلا کی ریکارڈ میں ان کی خاوند کابطور ایڈووکیٹ کوئی ریکارڈموجود ہے، سماجی میڈیا میں کچھ عناصر ا س خاتون کو وکلا برادری کے ساتھ منسلک کر رہے ہیں۔، تفصیلات کے مطابق نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم اس واقعے کی سختی سے مزمت کرتے ہیں اور قانون کے تحت ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلا کے خلاف سماجی میڈیا میں جاری پروپگینڈے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور ہم ان عناصر کے خلاف ایکشن لینے کا مجاز رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں