گوادر میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کا منصوبہ بری طرح ناکام ہوگیا، ضیا لانگو

گوادر (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہےکہ گوادر کی معاشی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہیں۔ضیاء اللہ لانگو ٹویٹر میں جاری پیغام میں کہا ہےکہ گوادر میں صورت حال معمول کے مطابق لانے میں ہماری ماؤں اور بہنوں نے غیر معمولی کا کردارادا کیا ۔انھوں نے مزید کہا کہ گوادر میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کا منصوبہ بری طرح ناکام ہوگیاہے ۔ ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ وہ گوادر میں خود نگرانی اور گوادر کے عوام اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وسیع تر مفاد میں اپناکردار ادا کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں