اہم سیاسی شخصیت کی مبینہ اہلیہ منگل کے روز ایف آئی اے میں طلب
لاہور (انتخاب نیوز) اثاثوں کی تحقیقات کا معاملے پر اہم سیاسی شخصیت کی مبینہ تیسری اہلیہ کو ایف آئی اے نے آج ( منگل ) کے روز طلب کر لیا ۔ایف آئی اے نے اثاثوں کی تحقیقات کے حوالے سے مزید تحقیقات کیلئے سائرہ انور نامی خاتون کو طلب کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سائرہ انور مبینہ طور پر پنجاب کی اعلی اور اہم ترین شخصیت کی تیسری اہلیہ ہیں،اس طاقتور ترین شخصیت کا تعلق پنجاب کے بہت بڑے سیاسی خاندان سے ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے سائرہ انور کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافے، ان کے نام پر رجسٹرڈ زمینوں میں بڑھاوے پرتحقیقات شروع کی ہیں۔ذرائع کا مزید کہناہے کہ حالیہ دور میں سائرہ انور کے اکاﺅنٹ میں کروڑوں روپوں کی ٹرانزکشن کا انکشاف ہوا ہے،سائرہ انور کے غیر ملکی دوروں کے دوران قیمتی جیولری کی خریداری کا بھی نوٹس کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ سائرہ انور کا پنجاب میں فرح گوگی کے کردار سے موازنہ کیا جارہا ہے،جس وجہ سے پنجاب کے کرپٹ حلقوں اور طاقتور سرمایہ داروں میں بے چینی شروع ہوگئی ہے۔


