تخریب کاری کے واقعات میں اضافہ ہوا، کے پی میں مذہبی اور بلوچستان میں نیشنلسٹ تحریک جاری ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ملک بھر میں تخریب کاری کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کے پی میں 58 فیصد تخریب کاری کے واقعات ہوئے۔ پاکستان میں دوسرے نمبر پر بلوچستان میں تخریب کاری کے واقعات ہوئے۔ سندھ اورپنجاب میں تخریب کاری کے واقعات بہت کم ہوئے۔ پاکستان کیخلاف افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے۔ افغان حکومت نے معاہدہ کیا تھا کہ ان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔ افغان حکومت سے رابطے میں ہیں، افغان حکام نے واقعات پر قابو پانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Load/Hide Comments


