وائٹ پیپر جاری کرنے سے عمران خان کے بلیک کریکٹر کو وائٹ نہیں کیا جاسکتا، حافظ حمد اللہ
اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے ہر محسن کو ڈسا ہے، وائٹ پیپر جاری کرنے سے عمران خان کے بلیک کریکٹر کو وائٹ نہیں کیا جاسکتا۔ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے اپنے ایک بیان میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس جنرل(ر)باجوہ نے عمران کواقتدارتک پہنچایا اسی کو آج تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے، عمران خان اپنے محسن کے ساتھ وہی کچھ کررہا ہے جو جہانگیر ترین کے ساتھ کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جہانگیر ترین کو بیلیسنگ ایکٹ کے تحت نااہل کروایا۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران جیسے لوگ آئین کش،محسن کش،سیاسی خودکش قوم کی قیادت کے قابل نہیں۔انہوں نے کہا کہ دن رات ریاست مدینہ کا بھاشن دینے والا عمران بیحیائی کی تصویربن چکا ہے، عمران خان وزیراعظم تو کیا وزیراعظم ہاس کے آگے سے بھی گزرنے کیاہل نہیں رہے۔


