الیکشن کمیشن میں ہماری درخواست پر کارروائی نہ ہونے پرعدالت آنا پڑا، علی زیدی
کراچی(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست پر کارروائی نہیں کی اس لئے عدالت آنا پڑا۔سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا کہ الیکشن کرائیں، ہماری درخواست پر 15 جنوری کو الیکشن کا اعلان کیا، شیڈول جاری ہونے کے بعد 9 دسمبر کو انہوں نے ایڈمنسٹریٹر لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ کورنگی اور دیگر اضلاع میں بھی حلف یافتہ لوگوں کو لگا دیا گیا ہے، اگر ایسے لوگوں کو لگانا ہے تو عذیر بلوچ کا کیا قصور ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ آپ لوگ ایک دوسرے کے بارے میں پہلے سچ بولتے تھے یا اب؟ آپ لوگوں کا حق مہر کتنا طے ہوا ہے، رشتے طے ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ سندھ میں بہت برا حال ہے، اس کے باوجود تصویر لے کر شیئر کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن شیڈول کے بعد سیاسی بنیادوں پر ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔


