طیارہ حادثہ: 10 افراد کی لاشیں جناح اسپتال لائی گئیں ہیں، ڈاکٹر سیمی جمالی

کراچی: انچارج جناح اسپتال کراچی ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دس افراد بشمول خواتین کی لاشیں جناح اسپتال لائی گئیں ہیں۔ڈاکٹر سیمی جمالی نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے تاہم انہوں نے جاں بحق افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی۔انچارج جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ پی آئی کا عملہ اسپتال میں موجود ہے پائلٹ کے نام ابھی تک نہیں بتائے گئے کورونا کے خدشے کے پیش نظر ۔ تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ ہمارے پاس تمام انتظامات موجود ہے ۔ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ زخمیوں کو بھی جناح اسپتال ہی لایا جائے گا اور اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔خیال رہے کہ اب سے چند گھنٹے قبل قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے اور10افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں 99 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔مسافر طیارہ لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوا تھا اور کراچی ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوا۔پی آئی اے کے طیارے نے حادثے سے ایک گھنٹہ30 منٹ قبل لاہور ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی اور کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے گرکر تباہ ہوا۔ذرائع کے مطابق حادثے سے قبل طیارے کے کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو مے ڈے کال کی اور بتایا کہ طیارے کے انجن خراب ہو چکے ہیں۔ کپتان نے اے ٹی سی کو بتایا کہ ہم بائیں جانب ٹرن لے رہے ہیں۔ مے ڈے کال کے بعد طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں