توانائی بچت پروگرام مسترد کرتے ہیں، رات دس بجے کاروبار بند نہیں کرسکتے، انجمن تاجران بلوچستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے توانائی بچت پروگرام کو مسترد کرتے ہیں ہم کسی صورت ساڑھے آٹھ بجے دکانیں اور دس بجے رات کو شادی ہالز و ریسٹورنٹس بند نہیں کرسکتے، ہم نے گزشتہ روز وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں آئے ہوئے وفد جن میں وفاقی وزرا مولانا واسع، مصدق ملک، قمر زمان قائرہ، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، سینیٹر منظور کاکڑ، صوبائی وزرا میں انجینئر زمرک خان اچکزئی، محمد خان لہڑی، ایم پی اے ملک نصیر شاھوانی سمیت ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم زاہد سلیم، کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن، اے ڈی سی کوئٹہ اور کیسکو چیف عبدالکریم جمالی کے موجودگی میں واضح کردیا تھا کہ وفاق کی جانب سے بلوچستان کو صرف ساڑھے چار سو یا پانچ سو میگاواٹ بجلی مل رہی ھے اور اس وقت وفاقی وزیر خرم دستگیر کے مطابق بجلی کی پیداوار اٹھارہ ھزار پانچ سو ھے ان میں سے صرف پانچ سو میگاواٹ بجلی پورے بلوچستان کو دیا جارھا ھے جو ظلم و زیادتی کا واضح مثال ھے اور اس کے علاوہ کوئٹہ کے میں شہر میں روزانہ کی بنیاد پر دس سے بارہ گھنٹے اور دیہاتوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کیا جارھا ھے شہر میں دکاندار، میرج ھالز اور ریسٹورنٹس والے جرنیٹرز اور دھاتوں میں لوگ شمسی استعمال کررھے ھیں اس کے علاوہ کوئٹہ بلوچستان میں غیر موافق حالات کی وجہ سے کاروبار نہیں ھے دوسری طرف موسم سرد ھونے کی وجہ سے ھماری مارکیٹیں دن کو گیارہ بجے کھلتی ھے اور رات نو دس بجے تک آٹھ سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ میں گزارتے ھیں اور بڑے مشکل سے ھماری تاجر برادری گزارہ کررہی ھیں ھم ایسی حالات میں ساڑھے آٹھ بجے دکانیں اور دس بجے رات کو شادی ھالز اور ریسٹورنٹس بند نہیں کر سکتے اس سے ھمارا بچہ کچہ کاروبار کا بیڑہ غرق ہو جائے گا اس لئے ہم اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور وفاقی کو مشورہ دیتے ھے کہ وہ رات دس بجے تک مارکیٹیں اور رات بارہ بجے تک شادی ھالز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کی آپیل کریں تب ھم مشروط طور پر حمایت کر سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ ھم وفاقی حکومت کی جانب سے ساڑھے آٹھ بجے دکانیں اور دس بجے رات کو شادی ھالز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم نامہ مسترد کرتے ھوئے دکانداروں کو دس بجے دکانیں اور رات بارہ بجے ریسٹورنٹس اور شادی ھالز بند کرنے کی ھدایت کرتے ہیں۔


