وزیر اعظم کی ہدایت پر بلوچستان میں 12دانش سکول بنائیں گے،چیف سیکٹری

کوئٹہ (خ ن)بلوچستان میں ترقیاتی عمل جاری رکھنا وفاق کی اولین ترجیح ہے اور وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت صوبے میں ترقیاتی عمل پر تیزی سے عملدرآمد کررہی ہے۔ وزیراعظم نے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کا وعدہ کیا ہے اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے گزشتہ روز وزیراعظم کی حالیہ دورے میں دیئے گئے ہدایات پر عمل درآمد کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات حافظ عبد الباسط، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ دوستین خان جمالدینی، سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر، سیکرٹری اطلاعات محمد حمزہ شفقت و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ وزیر اعظم نے بدھ کے روز سیلاب سے متاثرہ ضلع صحبت پور کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے صوبائی حکومت کو متاثرین اور ماڈل اسکول کی بحالی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا چیف سیکریٹری نے کہا کہ صحبت پور سمیت دیگر متاثرہ اضلاع کی بحالی میں وزیراعلء بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی مکمل رہنمائی اور فنڈز کے اجرا ء میں تعاون حاصل ہے اور وہ خود بحالی کے اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں چیف سیکرٹری نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کلی جیا خان ماڈل اسکول میں جنگی بنیادوں پر طلباء کے لئے ہاسٹل، گراؤنڈ اور میس بنائے جائیں اور اس کی تکمیل کے لیے 24 گھنٹے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پورے بلوچستان میں 12 دانش سکول بنائے جائیں گے تاکہ بلوچستان دیگر صوبوں کے ساتھ مساوی ترقی کرے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سکول میں ڈیجیٹل لائبریری کا قیام، سکول کو بس کی فراہمی اور کیسکو متعلقہ ضلع میں لوڈ شیڈنگ کم سے کم کریں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ علاقے میں صحت کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس اپریل میں موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح رہی، خاص طور پر حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد جس نے صوبہ کو بری طرح متاثر کیا، وفاقی حکومت نے بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کے فنڈز سے کئی منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی جو حالیہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں