گوادر میں ٹرالر مافیا اور بھتہ گیر سرگرم ہیں، انتظامیہ نے ماہی گیروں اور ان کے بچوں کو پکڑ رکھا ہے، ہدایت الرحمن

کوئٹہ (انتخاب نیوز) حق دو تحریک گوادر کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ نے ٹرالر، بھتہ اور منشیات مافیاز کی سرپرستی کرنے کیلئے 16دسمبر سے شروع کیا جانے والا آپریشن تاحال جاری رکھا ہوا ہے اور ہمارے 26لوگوں کو گرفتار کر کے گوادر سے کوئٹہ منتقل کر دیا ہے، ہم گرفتاریوں اور قربانی سے ڈرنے والے نہیں نہ ہی ایسی کارروائیاں ہماری حقیقی آئینی جمہوری جد و جہد کو سبوتاژ کر سکتی ہیں، انتظامیہ نے 16ایم پی او کے تحت ماہی گیروں اور بچوں کو پکڑ رکھا ہے، ٹرالر مافیا، منشیات فروش آج بھی اپنی گھناؤنی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں، اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام مولانا ہدایت الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے بچوں کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنے اور انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کے روزگار کو سبوتاژ کر کے ان سے بھتہ خوری کرنے اور ٹرالر مافیا کی جانب سے ہمارے لوگوں کا روزگار اور بچوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کیلئے ٹرالنگ کرنے کیخلاف تحریک شروع کی تھی، حکومت اور انتظامہ نے سیاسی انتقام کی آڑ لیتے ہوئے ہمارے لوگوں اور حق دو تحریک کے سینئر سمیت 26 رہنماؤں کیخلاف آپریشن کر کے کارروائیاں کیں اور مقدمات درج کئے اس آپریشن میں ایک قوم پرست جماعت کے کہنے پر فسطائیت اور ہٹلر کی یاد تازہ کرتے ہوئے ظلم و جبر کا بازار گرم رکھا ہم گرفتاریوں گھبرانے والے نہیں انہوں نے بلوچستان ہائیکورٹ،بلوچستان بار کونسل، وکلاء تنظیموں، انسانی حقوق کی تنظیموں، سیاسی کارکنوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہماری اس تحریک کی جد و جہد کو سپورٹ دیتے ہوئے تقویت بخشی، ہمارے گرفتار لوگوں کو کوئٹہ منتقل کرنا کوئی دانشمندی نہیں ایک مخصوص لابی کے ذریعے ہمارے لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے، انتظامی آفیسران جو کہ ریاست کے ملازمن ہیں وہ کسی قوم پرست جماعت مخصوص لابی یا گروہ کے نہیں وہ لوگوں پر بلا وجہ ظلم نہ کریں آج بھی ٹرالر مافیا اورماڑہ اور دیگر علاقوں میں اپنے آپریشن کر رہے ہیں، انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی، منشیات فروش کھلے عام اپنا دھندہ چلا رہے ہیں، اسی طرح سامان والی گاڑیوں سے انتظامی آفیسران بھتہ وصول کر رہے ہیں،ا ور مختلف حوالوں سے غلط کام کئے جا رہے ہیں، ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور منشیات سے دور رکھنے کیلئے کام کر رہے ہیں، حق دو تحریک اپنی پر امن جد و جہد کو ہر صورت آئینی اور جمہوری انداز میں پایا تکمیل تک پہنچائے گی، اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے کیونکہ یہ ہمارے اور علاقے کے لوگوں اور بچوں کے بہتر مستقبل کاسوال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں