پنہورسنہڑی، اراضی پر تنازعہ، تصادم میں 5افراد زخمی

پنہور سنہڑی: پنہور سنہڑی پولیس اسٹیشن کی حد گوٹھ ہزار خان کھوسہ کے قریب زمین کی تکرار پر بگٹی اور کھوسہ قبائل میں فائرنگ پانچ افراد زخمی پولیس نے دونوں قبائل کے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق پنہور سنہڑی پولیس اسٹیشن کی حد گوٹھ ہزار خان کھوسہ کے قریب زمین کی مالکی کے مسئلے پر بگٹی اور کھوسہ قبائل کے دو گروپوں میں پہلے لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کے ساتھ لڑائی ھوئی بعد ازاں دونوں طرف جدید ہتھیاروں کا استعمال ھوا اور فائرنگ کا تبادلہ ھوا پولیس کی مداخلت پر فائرنگ ختم کی گئی دونوں طرف سے پانچ افراد نبی بخش بھاگیہ گل محمد بگٹی اور علی محمد اورمحمد کھوسہ زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال پہنچادیا گیا جبکہ پولیس نے موقعے پر کارروائی کرتے ھوئے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں