قلات، ٹرالر کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق،خاتون سمیت 6افراد زخمی

قلات: قلات کے علاقے رودینجو کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرالر نے رکشہ کو کچل دیا حادثے میں رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت چھ افراد شدید زخمی قلات ریسکیو اور لیویز زرائع کے مطابق گزشتہ روز قلات سے چالیس کلومیٹر دور رودینجو کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے رکشہ کو کچل دیا ہے حادثے کے نتیجے میں رکشہ کا ڈرائیور رستم خان موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ رکشہ میں سوار ایک خاتون اور پانچ بچوں سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو قلات منتقل کر دیا گیا ہے قلات لیویز مزید کاروائی کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں