پاک افغان سرحد آمد و رفت کیلئے کھول دیا جائے،مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاج پر مجبور ہونگے،علاقہ مکین

چمن (انتخاب نیوز)چمن اچکزئی قوم شاخ غبیزئی کے سربراہ حاجی کریم خان اچکزئی حاجی جبار خان اچکزئی و دیگر نے پریس کلب چمن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہماری قوم جو کہ پاک افغان سرحد پر واقع کلی سکام کانڑ پر آباد ہے سرحد پر دونوں جانب ہمارے قوم کے علاوہ دیگر قوموں کی زمینیں ہے سرحد پر باڑ لگاتے وقت ہمارے ساتھ حکام کی جانب سے آمدورفت کیلئے راستے دینے کے وعدے کئے گئے تھے جو ابھی تک وفا نہیں ہوئے انہوں نے کہاکہ باڑ لگا تے وقت گیٹ تو بنائے گئے مگر ان گیٹوں کو آمدورفت کیلئے کھولا نہیں گیا جس سے ہمارے قوم سمیت دیگر قوموں کو بھی شدید مشکلات درپیش ہے نا تو ہم کسی کی فوتگی پر وہاں جا سکتے ہیں اور نا ہی وہاں پر رہنے والے ہمارے رشتہ دار یہاں کسی کے غم میں شریک ہو سکتے ہیں پہلے افغانستان سے مال مویشی آنے دیئے جاتے تھے مگر وہ سلسلہ بھی ابھی بند کر دیا گیا انہوں نے چیف سکیٹری بلوچستان آرمی چیف کور کمانڈر بلوچستان سے اپیل کی کہ یہ راستے آمدورفت کیلئے کھول دیئے جائیں جس سے سرحد پر آباد قبائل کیلئے آسانیاں پیدا ہو مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ہم احتجاج پر مجبور ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں