ایران مزید 2 نوجوانوں کو پھانسی

تہران: ایران میں حجاب کے معاملے پر زیر حراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہروں کے الزام میں گرفتار 2افراد کو پھانسی دیدی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ نے بھی مظاہروں کے الزام میں گرفتار 2افراد کو پھانسی دئیے جانے کی تصدیق کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جن دو نوجوانوں کو پھانسی دی گئی ہے ان میں ایک کی عمر 22سال اور دوسرے کی 20سال ہے۔واضح رہے کہ ایران میں حجاب کے معاملے پر زیر حراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف ستمبر 2022سے مظاہرے جاری ہیں، مظاہروں کے آغاز کے بعد اب تک کم از کم 14ہزار کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور 63بچوں سمیت کم از کم 458افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ایرانی حکومت کی جانب سے مظاہروں میں شریک دو نوجوانوں کو اس سے قبل بھی سزائے موت دی گئی تھی جس میں سے ایک کی شناخت محسن اور دوسرے کی ماجد رضا کے نام سے ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں