پشاور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 4 مشتبہ افراد ہلاک
پشاور(انتخاب نیوز)خیبر بارڈر پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاور ریجن اور سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ،جس میں 4 مشتبہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔فورسز نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لئے اچینی سربند میں کاروائی کی، سنگو سربند ضلع خیبر بارڈر پرمشتبہ افراد نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی بھاگنے کی کوشش میں اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، مشتبہ افراد اور آپریشن ٹیمز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔فائرنگ رکنے کے بعد علاقہ میں سرچ اینڈ کلیرنس آپریشن میں کم از کم 4 مشتبہ افراد ہلاک ہوئے جبکہ مشتبہ افرادکے چند ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے،ہلاک مشتبہ افراد متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے، مشتبہ افراد کے قبضے سے 4 کلاشنکوفیں اور 3 ہینڈ گرنیڈز برآمد کر لیے گئے، ہلاک مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔


