مونس الٰہی اور خاندان پر دبا ئو بڑھانے کیلئے ہراساں کیا جا رہا ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مونس الٰہی اور ان کے خاندان پر دبائو بڑھانے کے لئے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو برقرار رکھنے کے لئے اسٹیبلشمنٹ کے پاس طاقت کے استعمال کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں نے 8 جولائی کو پریس کانفرنس میں خبردار کیا تھا کہ نومبر دسمبر میں آٹے کا بد ترین بحران پیدا ہو گا، بد قسمتی سے حکومت اور ادارے کئی ماہ سے صرف عمران خان کا سیاسی قد کم کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف رہے اور اب باقی معاملات کی طرح آٹے کا یہ بحران بھی ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments


