خیبر میں بم دھماکہ، بچے سمیت تین افراد زخمی
خیبر(انتخاب نیوز)خیبر میں بم دھماکے میں بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق خیبر کی تحصیل باڑہ میں بم دھماکے میں بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس زرائع کے مطابق بم سڑک کے درمیان سائن بورڈ میں چھپایا گیاتھا ، زرائع کے مطابق واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد متاثرہ علاقےکو گھیرے میں لیتے ہوئے شواہد یکجاکرنے شروع کر دیے ہیں۔
Load/Hide Comments


