سعودی عرب میں شہزادی نور گھڑ سواری مقابلہ، خواتین کی شاندار پرفارمنس

ریاض:کنگ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول کے ساتویں ایڈیشن میں شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن دوڑ کے آغاز سے قبل ہفتہ کو گھوڑوں اور اونٹوں پر سوار خواتین نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور سعودی خواتین نے لوک فنون کا بھی مظاہرہ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شو میں خواتین کی دوڑ کے آغاز کا اشارہ دینے کے لیے گھوڑوں کی پیٹھ پر تیر اندازی کی گئی۔ اس کے بعد اونٹوں اور گھوڑوں کا ایک ریوڑ خواتین کے ایک گروپ کے ساتھ نمودار ہوتا ہے، اس نمائش میں ایک عورت کو اونٹ کی پیٹھ پر لے جا نے کے ماضی کے طریقے کی نقل کی گئی۔یہ صحرا کے عرب بدوں کی زندگی گزارنے کے ایک طریقہ کا اظہار تھا۔ یہ طریقہ گزشتہ زمانوں میں جزیرہ نما عرب کے باشندوں کی روزمرہ زندگی کی کچھ تفصیلات بیان کرتا ہے جہاں عورتوں کی نقل و حمل میں اونٹوں کے استعمال کی ایک تاریخ موجود ہے۔خواتین کی شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن دوڑ میں 12 شرکا کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ جس خاتون نے آخری مرحلے کے لیے کوالیفائی کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اسے ارغوانی سکارف سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں