کوہلو میں پارٹی رہنماﺅں کے گھر بلا جواز چھاپے اور گرفتاریاں قابل مذمت ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کوہلو میں سول انتظامیہ کی جانب سے نیشنل پارٹی کے کارکنوں ودیگر کسان برادری کی گرفتاریوں کیخلاف نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما چیئرمین محراب بلوچ کی قیادت میں احتجاجی ریلی و مظاہرہ۔ احتجاج ریلی کوئٹہ کی مختلف شاہراہ سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔ احتجاجی مظاہرین نے سول انتظامیہ کیخلاف احتجاجی بینرز و پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے سول انتظامیہ کیخلاف بھرپور نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ حاجی عطا محمد بنگلزئی، مرکزی رہنما چیئرمین محراب بلوچ، صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ، بی ایس او پجار کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ابرار برکت بلوچ، صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی، جنرل سیکرٹری کوئٹہ ریاض زہری نے خطاب میں کوہلو انتظامیہ کی جانب سے نیشنل پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری وڈیرہ داھان مری و دیگر کے گھروں میں غیر قانونی چھاپے اور چادر و چار دیواری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے اپنے سرکاری اختیارات کو پاں کے نیچے روندتے ہوئے تشدد کی و غیر قانونی اقدامات کی مثال قائم کی اور صوبائی حکومت کے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں، دوسری طرف بھتہ گیری و کرپشن کا بازار گرم کیا ہے جو انتہائی شرمناک ہے۔ رہنماﺅں نے کہا کہ غریب بزگر کسانوں کی زرعی زمین کی تمام تر ریکارڈ کو مرتب ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے کیا اس کے بعد ان کو دھتکارا گیا اور نہ صرف گندم بیج کی غیر منصفانہ تقسیم کی جارہی ہے بلکہ اس میں بھی کمیشن کے منفی عمل کو پروان چڑھایا گیا ہے جس پر غریب بزگر و نیشنل پارٹی نے آواز اٹھائی تو انتظامیہ نے بدترین تشدد کیا اور نیشنل پارٹی کے رہنما سمیت دیگر کے گھروں میں چھاپے لگائے اور گرفتاری عمل لائی گئی وہ بھی خواتین اہلکاروں کے بغیر جو نہ صرف غیر قانونی بلکہ بلوچ روایات کے بھی خلاف ہے۔ نیشنل پارٹی اس غیر قانونی، غیر جمہوری اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے۔ رہنماﺅں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی منظم سیاسی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کی آواز ہے۔ اس طرع کے منفی اقدام نیشنل پارٹی کے کارکنوں کو مرعوب نہیں کرسکتے۔ رہنماﺅں نے کہا کہ احتجاج کے ذریعے کوہلو انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ گرفتار رہنماﺅں کو فوری بازیاب کرائے اور اپنا قبلہ قانون کی بالادستی و عوام کی خدمت کی طرف کریں بصورت دیگر نیشنل پارٹی کوہلو کے عوام کے ساتھ ہے اور اس کے لیے احتجاج کے عمل کو وسعت دے گی۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیکرٹری آغا گل ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ ستار بلوچ یونس بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ ممبران ورکنگ کمیٹی قیوم سجن انیل غوری صدیق کیھتران محمود رند خدائے رحیم لہڑی ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ سعدیہ بادینی حبیب رند ڈکٹر رمضان ہزارہ عارف کرد رحمت اللہ محمد حسنی آغا محمد شاہ ریاض شاہوانی بی ایس او پجار کے ڈاکٹر طارق بلوچ وسیم بلوچ سابق صوبائی صدر علاالدین مری محمد دین مری کمال مری خدائے داد حضور بخش مری سمیت دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں