سبی کوئٹہ شاہراہ پنجرہ پل پر ٹرالر گرجانے سے شاہراہ بند، سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں

سبی (انتخاب نیوز) سبی کوئٹہ شاہراہ پنجرہ پل کے مقام پر ٹرالرگر جانے سے شاہراہ بلاک ہوگئی اخباری کی ترسل بھی متاثر سینکڑوں گاڑیاں مسافر کوچز بھی راستے میں کھڑی ہوگئی امدادی سرگرمی میں کئی گھنٹے گزجانے کے باوجود شروع نہ ہوسکی ریلوے سروس بھی مچ تک محدود۔تفصیلات کے مطابق سبی کوئٹہ شاہراہ پنجرہ پل کے مقام پر رات گئے ٹرالر گر جانے سے بلاک ہوگئی جس کی وجہ سے کوئٹہ سے اندروں ملک جبکہ اندروں ملک سے کوئٹہ جانے والے مسافروں شدید مشکلات کا شکار ہوئے جبکہ کوئٹہ سے اندروں ملک اخبارات کی ترسل بھی بری طرح متاثر ہوئی دوسری جانب پنجرہ پل کے مقام پر گرجانے والے ٹرالر کواٹھانے والی کرین بھی کئی گھنٹے گز جانے کے بعد بھی متاثرہ جگہ پر نہ پہنچ سکی جس کی وجہ سے امدادی کاوائی بھی شروع نہ ہوسکی سبی کوئٹہ شاہر اہ سمیت پنجرہ پل سیلابی ریلے سے متاثر ہوا جبکہ ہرک کے مقام پر گر جانے والا ریلوے پل بھی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ریلوے سروس بھی مچ تک محددو ہونے کی وجہ سے سفری سہولیات سے عوام مشکلات کا شکار رہی خبر آنے تک سبی کوئٹہ شاہراہ بحال نہ ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں