تخت لاہورمیں خریدوفروخت کی منڈی لگ گئی،پاکستانیوں کی نگاہیں سپریم کورٹ نیب ترمیمی کیس پرلگی ہیں، شیخ رشید
راولپنڈی(انتخاب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے ہرقیمت پرنکلے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کھٹائی میں اورگیس74فیصدمہنگی پائپ لائن میں آئی ایم ایف اسحاق ڈارکے ٹریک ریکارڈسے ناخوش ہے ،پنجاب پریلغارجمہوریت پرتلوارغریب پرمہنگائی کاوارہے، تخت لاہورمیں خریدوفروخت کی منڈی لگ گئی پاکستانیوں کی نگاہیں سپریم کورٹ نیب ترمیمی کیس پرلگی ہیں، عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے ہرقیمت پرنکلے گا۔
Load/Hide Comments


