کوئٹہ میں بارش کیساتھ ہی بجلی غائب، شہباز ٹائون ،سمنگلی روڈ و اطراف میں 24 گھنٹے گزرنے کے باجود بجلی بحال نہ ہو سکی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بارش کیساتھ میٹروپولٹین وکیسکو کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی، شہر میں بارش کے ساتھ بجلی غائب جبکہ سیوریج سسٹم کی تباہی سے سڑکیں دریا کامنظر پیش کررہی تھی جبکہ انتظامیہ غائب تھیں۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بارش کیساتھ میٹروپولٹین وکیسکو کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی، شہر میں بارش کے ساتھ بجلی غائب جبکہ سیوریج سسٹم کی تباہی سے سڑکیں دریا کامنظر پیش کررہی تھی جبکہ انتظامیہ غائب تھیں۔شہر کے متعدد علاقوں میں 24 گھنٹوں سے بجلی غائب انتظامیہ خواب غفلت سے نہ اٹھ سکی گذشتہ روز کی بارش کے بعد جناح ٹاؤن ، شہباز ٹاؤن ، ارباب ٹاؤن ، ہدہ ، جیل روڈ ، دیبہ ، جوائنٹ روڈ ، رئیسانی راڈ سمیت مین بازار کے علاقوں شارع اقبال لیاقت بازار مسجد روڈفاطمہ جناح روڈجناح روڈڈاکٹر بانو روڈ سورج گنج بازار اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بندہے 24 گھنٹے گزرنے کے باجود بجلی بحال نہ ہونے پر دوکانداروں اور تاجروں کو مشکلات کاسامنا ہے تاجروں کاکہناہے کہ بجلی کی بندش سے کاروبار ٹھپ ہوکر راہ گیا ہے حکومت نے فوری طور پر ایکشن نہ لیا ،بجلی بحال نہ کرائی تو بھرپور احتجاج کرینگے شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ولٹیج کی کمی بیشی کے باعث ایک میں کروڑوں کا نقصان ہوچکا ہے۔ حکومت بلوچستان نے دارلحکومت کو لاوارث اور بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ولٹیج کی کمی بیشی کے باعث کاروبار چلانا مشکل ہوچکا ہے اب گذشتہ 24 گھنٹوں سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے رہی سہی قصر پوری کردی ہے دوسری جانب بارش کے ساتھ میٹروپولٹین کارپوریشن کی کارکردگی بھی سب کے سامنے آگئی،شہر میں نالیوں کی بندش سے سڑکیں دریا کا منظر پیش کررہی تھی۔


