فرانس، ریلوے اسٹیشن پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ‘گار ڈو نورڈ’ ریلوے اسٹیشن پر، چاقو سے مسلح شخص کی حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5افراد زخمی ہو گئے ، فرانسیسی میڈیا کے مطابق گار ڈو نورڈ ریلوے اسٹیشن پر ایک، چاقو سے مسلح، حملہ آور نے کثیر تعداد میں افراد کو زخمی کر دیا ، طبعی عملے نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ حملے کے باعث کچھ دیر تک بند رہنے کے بعد ٹرینوں کی آمدو رفت دوبارہ شروع ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں