گرلز ڈگری کالج نوشکی کی پرنسپل کے تبادلے کو مسترد کرتے ہیں، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن
نوشکی (انتخاب نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نوشکی زون کے زونل ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے گرلز ڈگری کالج پرنسپل کی منصب سے میڈم مشعل مینگل صاحبہ تبدیلی کو مسترد کرتے ہیں۔ بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نوشکی زون۔ گزشتہ دنوں کالجز سیکرٹریٹ سے جاری شدہ ایک آرڈر کے مطابق نوشکی گرلز ڈگری کالج پرنسپل کی منصب سے میڈم مشعل مینگل صاحبہ کو ٹرانسفر کے احکامات کو تعلیم دشمنی قرار دیتے ہوئے نوشکی کے عوام نے اس انتقامی ٹرانسفر کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈم مشعل مینگل صاحبہ نے محدود مدت میں کالج میں تعلیمی صورتحال، طالبات و ٹیچرز کی حاضری و کالج کے نظم و ضبط میں بہتری لاکر انتہائی معیاری نتائج دیے، اس بہتری کے متعرف نہ صرف نوشکی کے عوام، والدین و طالبات ہیں بلکہ ڈائریکٹر کالجز نے بھی اس معیار کی تعریف کی تھی۔ ہمیں معلوم ہے کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ ملازمت کے لازمی حصے ہوتے ہیں لیکن میڈم مشعل مینگل صاحبہ کی منصب سے تبدیلی ایک انتقامی کارروائی کی نیت سے کی گئی ہے جس کا نقصان کالج ہذا کی طالبات کو ہوگا کہ جس تسلسل سے میڈم نے تعلیمی ماحول اور دیگر سرگرمیوں کو بہتر انداز میں رواں رکی تھی اس تبدیلی سے اس تسلسل میں رکاوٹ پیدا ہونے کا واضح خدشہ و تحفظات ہے۔ اپنے پیشے اور منصب پر دیانتداری اور مخلص سے کام کرنے اور بہتر رزلٹ دینے بہترین ایڈمنسٹریٹر کے ایوارڈ کے حقدار کی حوصلہ افزائی کے بجائے ایک خاتون پروفیسر کو انتقامی کارروائی میں ان کے موجودہ منصب سے تبدیل کرنا انتہائی دل شکن، حوصلہ شکن منفی عمل ہے اس ٹرانسفر سے کالج طالبات، والدین، ٹیچرز، عوامی حلقوں میں کافی مایوسی پھیل گئی ہے۔ لہذا ہم وزیر تعلیم، سیکرٹری کالجز، ایم این اے رخشان حاجی محمد ہاشم خان نوتیزئی، ایم پی اے نوشکی میر بابو رحیم مینگل۔ کمشنر رخشان ڈویژن، ڈپٹی کمشنر نوشکی اور دیگر ذمہ داران سے نوشکی گرلز ڈگری کالج پرنسپل کی پوزیشن پر میڈم مشعل مینگل صاحبہ کو برقرار رکھنے کی پرزور مطالبہ کرتے ہیں تاکہ کالج ھذا میں جاری تعلیمی سرگرمیاں اسی تواتر و معیار کے ساتھ جاری رہے۔


