پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے
لاہور (انتخاب نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے۔ گورنر نے دو دن میں ا پنجاب اسمبلی نہ توڑی تو خود بخود ٹوٹ جائے گی۔فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ گورنر نے دو دن میں اسمبلی نہ توڑی تو 48 گھنٹوں میں پنجاب اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو خط لکھ کر پنجاب میں عبوری حکومت کے قیام کا مشورہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی بھی توڑ دی جائے گی۔ پی ٹی آئی دو اسمبلیاں توڑ کر الیکشن میں جائے گی۔
Load/Hide Comments