صوبائی حکومت کی نااہلی تربت میں گورنمنٹ پرائمری اسکول گموک تنک 7 ماہ سے بند

تربت (انتخاب نیوز) تربت کے علاقے ہوشاب تنک میں گزشتہ سات ماہ سے اسکول بند ہے۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول گموک تنک میں 7 کنٹریکٹ اساتذہ ہیں جوکہ حکومت نہ تنخواہ دینے کی وجہ سے غیر حاضر ہیں۔ جس کی وجہ سے استطاعت رکھنے والے اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کے لیے نقل مکانی کر رہے ہیں جبکہ غریب غربت کی وجہ سے جانے سے قاصر ہیں۔ لہٰذا متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں فوری نوٹس لیں تاکہ غریبوں کے بچے بھی علم کے زیور سے روشناس ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں