لاپتہ طالبعلم سراج نور اور عارف حمل بازیاب ہوگئے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) 31 دسمبر 2022ء میں گریشہ خضدار سے جبری گمشدگی کے شکار بلوچ طالب علم سراج نور اور عارف حمل بازیاب ہوگئے۔ واضح رہے کہ خضدار کے علاقے گریشہ سے 31 دسمبر 2022ء میں لاپتہ ہونیوالے طالبعلم سراج نور اور عارف حمل بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔ اہلخانہ کی جانب سے دونوں طالبعلموں کے بحفاظت گھر پہنچنے پر اللہ کا شکر ادا کیا گیا اور دیگر لاپتہ افراد کی جلد بازیابی کیلئے دعا کی گئی۔
Load/Hide Comments