سرکاری افسر کو سائلین کو تھپڑ مارنے کا کوئی حق نہیں، حکومت معاملے کا نوٹس لے، جام کمال
اوتھل (انتخاب نیوز) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ نام نہاد ضلع ضلع حب کے ڈپٹی کمشنر کو تھپڑ مارنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے وہ ایک سرکاری افسر ہیں لوگ اپنے مسائل کے لئے ان کے پاس آئیں گے جب ضلع کے ذمہ دار افسر کا رویہ عوام کے ساتھ نازیبا ہوگا تو وہ عوام مشتعل بھی ہوں گے،شکایت کریں گے۔عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اشیائے خوردونوش کی شدید قلت ہے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تاحال ازالہ نہ ہوسکا، شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت اور چیف سیکرٹری بلوچستان فوری نوٹس لیں۔ جام کمال خان نے کہا کہ نام نہاد تقسیم شدہ ضلع حب کے ڈی سی کو تھپڑ مارنے کا کوئی حق نہیں، لوگ اپنے مسائل کے حل کے لئے آئیں گے، احتجاج کریں گے، شکایت کریں گے اور عوام یہی کرتی ہے۔ اس طرح کا ردعمل قابل قبول نہیں ہے اور یہ ضلع کے ایک سینئر ترین افسر کی ناپختگی کا مظہر ہے۔سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ عوام اور کیا کرے اگر بلوچستان کی غیر ذمہ دار اور لاپرواہ حکومت کا رویہ ایسا ہے۔عوام کو اشیائے خورونوش کی شدید قلت ہے، سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ نہ ہوسکا۔عوام سخت مشکلات کا سامنا ہے اور اگر حکومت اس طرح کا رویہ اختیار کرنے لگے۔تو عوام کہاں جائے۔حکومت اور چیف سیکریٹری بلوچستان اس معاملے کا فوری نوٹس لیں۔


