بلاول بھٹو کا افغان وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، تخریب کاری مشترکہ خطرہ قرار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کابل میں گزشتہ روز پیش آنے والے تخریب کاری کے واقعے کی مذمت کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تخریب کاری پاکستان اور افغانستان کے لیے مشترکہ خطرہ ہے۔وزیر خارجہ نے عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے افغانستان سے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دشمن افغانستان کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ ان کا راستہ روکیں گے۔
Load/Hide Comments


